سکول کا دیر سے کھلنا والدین کی صحت کیلئے مفید:تحقیق
ڈینور(نیٹ نیوز)امریکا میں ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اگر بچوں کو صبح دیر سے سکول جانا ہو تو اس سے ان کی اپنی صحت کے علاوہ ان کے والدین کی صحت پر بھی اچھا اثر پڑتا ہے ۔
یہ تحقیق ڈینور، کولوراڈو میں ایک نجی ادارے کے درجنوں سکولوں میں کی گئی جہاں کلاسیں شروع ہونے کا وقت صبح میں 45 منٹ سے ڈیڑھ گھنٹے تک آگے بڑھا دیا گیا جبکہ اسی حساب سے سکول ختم ہونے کا وقت بھی تبدیل کیا گیا۔ اعداد و شمار کے محتاط تجزیے سے پتا چلا کہ اس سے بچوں کی تعلیمی کارکردگی میں نمایاں طور پر اضافہ ہوا۔اسی کے ساتھ والدین نے بھی اپنی صحت بہتر محسوس کی جبکہ ملازمت اور روزمرہ کاموں کے دوران بھی انہوں نے پہلے سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
تحقیق کی مرکزی مصنفہ ڈاکٹر لیزا میلٹزر نے کہا اضافی وقت کی وجہ سے والدین کو بھی اپنی نیند پوری کرنے کا بہتر موقع ملا جس کا اثر ان کی مجموعی صحت پر بھی بہت اچھا مرتب ہوا۔