اونچی ہیل سے خواتین کو پہنچنے والے جسمانی نقصانات

اونچی ہیل سے خواتین کو پہنچنے والے جسمانی نقصانات

لاہور(نیٹ نیوز)اونچی ہیلیں خواتین کیلئے فیشن کا روپ اختیار کرچکی ہیں لیکن اس کی قیمت جسم پر پڑنے والے مضر اثرات سے چکانی پڑتی ہے ۔

 اس سے پاؤں پر جسمانی وزن غیر مساوی طور پر تقسیم ہوتا ہے جس سے غیر آرام دہ احساس، سوزش اور نچلی کمر کے حصوں میں درد محسوس ہوسکتا ہے ۔ دوسرا نقصان پنڈلیوں کے عضلات کو پہنچتا ہے ۔ یہ ابھری ہوئی نصوں اور شدید درد کا باعث بھی بن سکتا ہے ۔ صرف درد ہی نہیں بلکہ چلتے چلتے پاؤں اگر مُڑ گیا تو ٹخنے کی ہڈی ٹوٹ بھی سکتی ہے ۔ جتنی زیادہ اونچی ہیل ہوگی اتنا زیادہ کمر کی ہڈی میں خمیدہ ہوگا جو اوپری سطح اور نچلی سطح دونوں کیلئے نقصان دہ ہے ۔

اونچی ہیلز خون کی رگوں کو بھی دباؤ دیتی ہے جس سے خون کے بہاؤ میں رکاوٹ آسکتی ہے ۔ اونچی ہیل آپ کے جوڑوں میں موجود سخت لچکدار بافتوں کو بھی متاثر کرتی ہے ۔ ہیل پہننے سے ران کی پوزیشن تبدیل ہوتی ہے جس سے گھٹنے کی ہڈیوں پر اثر پڑتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں