چیتوں کیساتھ راتیں گزارنے والا انسان، ویڈیو وائرل
لاہور(نیٹ نیوز)انٹرنیٹ پر چیتوں سے ساتھ سونے والے انسان کی وائرل ویڈیو نے تہلکا مچا دیا، خوفناک مناظر دیکھنے والوں کے اوسان خطا ہوگئے ۔
ایک منٹ کی یہ ویڈیو کمار سبرامنیم نے ٹوئٹر پر شیئر کی اور کیپشن لکھا کہ چیتوں کی ایک فیملی ہر رات جنگل کے ایک گارڈ کے ساتھ سوتی ہے ۔کمار کے اس دعوے کی تحقیق کرنے کیلئے سی سی ٹی وی کیمرہ لگایا گیا اور گارڈ کی یہ بات سچ ثابت ہوئی جو کہ کیمرے کی آنکھ میں ریکارڈ ہوئی تھی۔
ٹویٹ کی اگلی ہی سطر میں کمار نے واضح کیا کہ انہیں خود بھی نہیں پتہ یہ کہانی سچ ہے یا نہیں لیکن انہیں ویڈیو میں سوتے ہوئے دکھائی دینے والے شخص اور چیتوں کے درمیان وابستگی ضرور دکھائی دے رہی ہے ۔
دوسری جانب غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والا شخص کوئی گارڈ نہیں بلکہ ڈولف سی ولکر نامی شخص ہے ، جن کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس زولوجی کی ڈگری ہے اور وہ جانوروں کے ایڈووکیٹ ہیں۔