تھیلیوں کے لیے بھی ’سیٹ بیلٹ‘ ایجاد کرلی گئی!

تھیلیوں کے لیے بھی ’سیٹ بیلٹ‘ ایجاد کرلی گئی!

اٹلانٹا(نیٹ نیوز)ایک امریکی کمپنی ‘بیگو’ نے کار میں رکھی گئی تھیلیوں کو اِدھر اُدھر لڑھکنے سے بچانے کیلئے خاص سیٹ بیلٹ ایجاد کرلی ہے ۔یہ استعمال میں بہت آسان ہے ،اسے ڈیش بورڈ کے ڈھکنے سے منسلک کرکے ، کار کے فرش پر رکھی ہوئی تھیلی سے جوڑا جاسکتا ہے ۔

مضبوط کلپ جیسے آنکڑے کی مدد سے یہ تھیلی کے اوپر والے حصے کو جکڑ لیتی ہے اور اسے لڑھکنے نہیں دیتی۔اس طرح وہ تھیلی اور اس میں رکھا ہوا سامان، دونوں ہی کار کے فرش پر بکھرنے سے محفوظ رہتے ہیں جبکہ ڈرائیور بے فکری سے کار چلانے پر پوری توجہ رکھ سکتا ہے ۔

کار کے حساب سے اس کی لمبائی کم یا زیادہ بھی کی جاسکتی ہے اور تھیلی الگ کرنے کے بعد اسے لپیٹ کر کسی چھوٹی سی جگہ پر بہ آسانی رکھا جاسکتا ہے ۔ ان تمام خوبیوں کے باوجود اس سیٹ بیلٹ کی قیمت 22 ڈالر ہے ابھی اس کے آن لائن پری آرڈرز کا سلسلہ جاری ہے ،پہلی کھیپ جون تک صارفین کو بھیجی جائیگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں