شادی انسان کو موت کے منہ سے کیسے بچاتی ہے ؟

شادی انسان کو موت کے منہ سے کیسے بچاتی ہے ؟

کوپن ہیگن(نیٹ نیوز)تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تنہا زندگی گزارنا مردوں کی صحت کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے ۔

ڈنمارک کی کوپن ہیگن یونیورسٹی کی تحقیق میں 4835 افراد کے خون کے نمونوں کے ذریعے جسم میں ورم کی مجموعی سطح کی جانچ پڑتال کی گئی اور دریافت کیا گیا کہ شادی شدہ مردوں کے مقابلے میں تنہا یا شریک حیات سے الگ ہونے والے مردوں میں ورم کی سطح نمایاں ہوتی ہے ، مگر خواتین میں ایسا اثر دیکھنے میں نہیں آیا۔

تحقیق میں ان شواہد کو تقویت ملی کہ غیر شادی شدہ افراد کو اس کے نتیجے میں ورم کا سامنا ہوتا ہے جو امراض قلب کا باعث بننے والا اہم عنصر ہے ۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ معمول کی جسمانی سرگرمیاں اور صحت مند طرز زندگی جسمانی اور ذہنی دونوں طرح کی صحت پر مرتب اثرات کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل بی ایم جے میں شائع ہوئے ہیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں