کنو کے چھلکوں کے صحت اور خوبصورتی پر حیران کُن اثرات

 کنو کے چھلکوں کے صحت اور خوبصورتی پر حیران کُن اثرات

لاہور(نیٹ نیوزـ)ماہرین کا کہنا ہے کہ کنو کے چھلکوں کے صحت اور خوب صورتی پر حیران کُن اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

کنو اگر وٹامن سی سے بھرپور پھل ہے تو اس کے چھلکوں میں فائبر، وٹامن بی 6، کیلشیم، وٹامن اے ، فولک ایسڈ سمیت ‘پولی فینول’ جیسے اجزا پائے جاتے ہیں جو کہ دل، معدے اور جِلدی امراض میں بے حد مفید ثابت ہوتے ہیں۔کنو کے چھلکوں کو کاٹ کر خشک کر لیں، اب اس سے مزیدار چائے اور قہوہ بنایا جا سکتا ہے ، یہ چائے بھی وٹامن سی سے بھرپور ہے ، اس قہوے کا استعمال خاص طور پر جِلد پر متاثر کن نتائج مرتب کرتی ہے ۔

کنو کے چھلکوں کو اُبال کر نہانے والے پانی میں شامل کرنے سے آپ کی جلد تروتازہ، موسمی الرجیز اور انفیکشنز سے پاک رہے گی۔کنو کے چھلکوں کو جلد پر ملنے سے ایکنی کیل مہاسوں سے دنوں میں چھٹکارہ حاصل ہو سکتا ہے ، چھلکوں میں موجود تیزابیت کی وجہ سے دانتوں کو بھی چمکایا جا سکتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں