شوگر،پاؤں کے زخم کا علاج اب دنوں میں ممکن
ممبئی(نیٹ نیوز)بھارتی ماہرین کی ایک ٹیم نے تحقیق کے ذریعے شوگر کی وجہ سے پاؤں کے زخموں کو دنوں میں مندمل کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
بھارت کی بنارس ہندو یونیورسٹی کے مائیکروبائیولوجی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر گوپال ناتھ اور ان کی ٹیم نے دعویٰ کیا ہے کہ bacteriophage therapy جس میں وائرسز کی مدد سے انفیکشن کا خاتمہ کیا جاتا ہے ، اینٹی بائیوٹک مزاحم بیکٹیریاؤں کا جدید حل ہے ۔
ماہرین نے بیکٹیریوفیج تھیراپی کا تجربہ ایسے ہی مریضوں پر کیا اور نتائج نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ امریکا کے نیشنل سنٹر فار بائیوٹیکنالوجی انفارمیشن میں شائع کروائے ۔تحقیق میں 20 مریضوں کو چُنا گیا ۔ تھیراپی کا استعمال کرتے ہوئے اس بات کا مشاہدہ کیا گیا کہ زخم چند ہی ہفتوں میں مندمل ہوگیا ۔تحقیق بتاتی ہے کہ یہ طریقہ علاج، شوگر کا مرض ہو یا نہ ہو، دونوں حالتوں میں مؤثر ہے ۔