گاڑی ڈوبے پروا نہیں لیکن سیلفی ضروری،ویڈیو وائرل

گاڑی ڈوبے پروا نہیں لیکن سیلفی ضروری،ویڈیو وائرل

اوٹاوا(نیٹ نیوز)شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا اورجب بات سیلفی کے شوق کی ہو تو لوگ بعض اوقات اپنی جان کی بھی پروا نہیں کرتے ۔

دریا کے برفیلے پانی میں ڈوبتی گاڑی کے کنارے پرکھڑی سیلفی بناتی لڑکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کینیڈا کے صوبے اونٹاریومیں ایک گاڑی دریا کے برفیلے پانی میں تقریبا ڈوب چکی ہے لیکن گاڑی کی ڈرائیورلڑکی برفیلے پانی میں ڈوب کرمرنے سے بچنے کے بجائے سکون سے کھڑی سیلفی بنا رہی ہے ۔

اردگرد موجود لوگوں نے شوربھی مچایا لیکن لڑکی نے اس وقت تک دھیان نہیں دیا جب تک سیلفی بنا نہیں لی۔گاڑی کو ڈوبتے دیکھ کر لوگ لڑکی کی مدد کوآئے گاڑی مکمل طورپرڈوبنے سے پہلے لڑکی کوگاڑی سے اترنے کیلئے بائیک فراہم کی۔سوشل میڈیا پرکچھ لوگو ں نے لڑکی کوسراہا تو کچھ نے اسے لاپروائی قراردیکر تنقید کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں