سعودیہ ،ہزاروں سال پرانے مقبروں کی باقیات دریافت

سعودیہ ،ہزاروں سال پرانے مقبروں کی باقیات دریافت

ریاض(نیٹ نیوز)آسٹریلوی ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے سعودی عرب میں ہزاروں میل رقبے پر پھیلے ہوئے مقبروں کی باقیات دریافت کی ہیں۔

یہ مقبرے 4,500 سال قدیم ہیں اور مدینہ منورہ کے شمال میں خیبر سے لے کر ‘شرواق’ سے بھی آگے تک، کسی زنجیر کی کڑیوں کی طرح پھیلے ہوئے ہیں ان پر تحقیق کی سربراہی یونیورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا، پرتھ کے ڈاکٹر میتھیوڈ آلٹن کررہے تھے ۔ریسرچ جرنل ‘ہیلوسین’ میں شائع رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر اس دوران 18,000 مقبروں کا مشاہدہ کیا گیا جبکہ ان میں سے 80 مقبروں کی کھدائی بھی کی گئی۔

بعض میں زیادہ افراد کو دفنایا گیا تھا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مقامی طور پر اہم شخصیات کے علاوہ عام لوگوں کو بھی مقبروں میں اجتماعی طور پر دفن کیا جاتا تھا۔ اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آخر یہ مقبرے مذہبی رسوم و رواج کا حصہ تھے یا پھر انہیں علامتی طور پر تعمیر کیا گیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں