چڑھتے چاند کی تاریخوں میں شارک کے حملے بڑھتے ہیں

چڑھتے چاند کی تاریخوں میں شارک کے حملے بڑھتے ہیں

فلوریڈا(نیٹ نیوز)امریکی ماہرین کی ٹیم نے دریافت کیا ہے کہ چڑھتی تاریخوں میں جب آسمان پر چاند زیادہ روشن اور بڑا ہوتا ہے ، دنیا بھر میں شارک کے حملے بھی بڑھ جاتے ہیں۔

لیکن ایسا کیوں ہوتا ہے ؟ اس بارے میں وہ بھی اب تک کچھ نہیں جان سکے ہیں جبکہ اس دوران شارک کے زیادہ تر حملے دن کی روشنی میں ہوئے ہیں۔یعنی یہ نہیں کہا جاسکتا کہ شارک مچھلیاں رات کے وقت چاند کی روشنی سے متاثر ہو کر لوگوں پر بلا وجہ حملے کرتی ہیں۔

لیوزیانا سٹیٹ یونیورسٹی اور فلوریڈا یونیورسٹی کے سائنسدانوں کیمطابق اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ 1958 سے 2016 کے دوران شارک مچھلیوں نے دنیا بھر میں 2,785 مرتبہ بغیر کسی وجہ کے انسانوں پر حملے کئے ہیں۔ ماہرین نے تفصیلات جمع کرنے کے بعد ان کا تجزیہ کیا تو معلوم ہوا کہ چڑھتے چاند کی تاریخوں میں شارک مچھلیوں کے ‘بے وجہ’ حملے واضح طور پر زیادہ تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں