بیوی کا نیند میں چوری کا اعتراف، شوہر نے پولیس بلا لی
لندن(نیٹ نیوز)ایک برطانوی شخص نے اپنی بیوی کے نیند میں بڑبڑا کر چوری کا اعتراف کرنے پر اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔
47 سالہ روتھ فورٹ بزرگ شہریوں کی دیکھ بھال کے مرکز پر کام کرتی تھی وہاں اسنے ایک وہیل چیئر پر موجود بزرگ خاتون کا کریڈٹ کارڈ چرا لیا۔ایک دن روتھ سو رہی تھی اور نیند میں کچھ بڑبڑا رہی تھی جس پر اس کا شوہر نیند سے بیدار ہوا اور اس سے استفسار کیا جس پر روتھ نے کریڈٹ کارڈ چرانے کا اعتراف کیا، یہ سن کر اس کے شوہراینٹونی فورٹ کو بہت افسوس ہوا اور اس نے پولیس کو اطلاع دے دی۔
اینٹونی کی جانب سے پولیس کو روتھ کی اطلاع دینے کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا اور پریسٹن کراؤن کورٹ میں وہ پیش ہوئیں جہاں اسے 16 ماہ کی سزا سنائی گئی۔جج نے اینٹونی کے قابل ستائش اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کرنا بہت مشکل کام رہا ہوگا۔