تھائی لینڈ،بانس میں رہنے والی مکڑی کی نئی قسم دریافت

 تھائی لینڈ،بانس میں رہنے والی مکڑی کی نئی قسم دریافت

تھائی لینڈ(نیٹ نیوز)تھائی لینڈ میں جنگلی حیات پر ویڈیو بنانے والے مشہور یوٹیوبر جوکو سائپاوٹ اکثر جنگلات میں سانپوں اور دیگر جانوروں کے پیچھے بھاگتے نظرآتے ہیں۔

اب انہوں نے ٹیرنٹیولا مکڑی کی ایک نئی قسم دریافت کی ہے جو بانس کے اندر چھپ کر رہتی ہے ،انہوں نے تصاویر اور ویڈیو کیڑے مکوڑوں کے ایک ماہر کو بھیجی ۔ وہاں سے بتایا گیا کہ یہ مکڑی ایک نئی دریافت ہے اور اس سے قبل سائنسی لٹریچر میں اس کا کوئی ذکر نہیں ملتا۔ عام ٹیرنٹیولا کے برخلاف یہ بانسوں کے اندونی کھوکھلے حصہ میں ہی رہتی ہے اور اپنی خوراک کے وقت باہر نکل کر دوبارہ اپنے گھر چلی جاتی ہے ۔

نئی مکڑی کو‘ٹاک سائنس’ کا نام دیا گیا ہے جو تھائی لینڈ کے بادشاہ ٹاک سائن کے نام پر رکھا گیا ہے ۔ یہ پہلی ٹیرنٹیولا مکڑی ہے جو شمالی تھائی لینڈ میں دیکھی گئی ہے یہ نئی نوع ایشیائی بانس کے تنے کو گھربنانا پسند کرتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں