بہترین ویڈو کالنگ کے لئے5آزمودہ طریقے اپنائیے

بہترین ویڈو کالنگ کے لئے5آزمودہ طریقے اپنائیے

سلیکان ویلی(نیٹ نیوز)ہم میں سے اکثر کو ویڈیو کالنگ کے دوران بیشتر مسائل کا سامنا رہتا ہے ، اس تحریر میں اُنہی مسائل کا احاطہ کیا گیا ہے کہ کیسے آپ اپنی ویڈیو کالنگ کو درج ذیل 5 طریقوں پر عمل کرکے بہتر بنا سکتے ہیں۔

 ویڈیو کالنگ کیلئے روشنی یا تو آپ کے دائیں جانب سے آرہی ہو یا بائیں اور روشنی کا ماخذ اگر سامنے ہو تو اس سے 45 ڈگری اینگل کی دوری سے ویڈیو کال کریں۔کیمرے کا اینگل سیدھا رکھیں۔ ویڈیو کال سے پہلے ویڈیو ٹیسٹ کریں جس میں آپ ویڈیو کے دوران خود کا بغور جائزہ لے سکتے ہیں۔

کوشش کریں ویڈیو کال کیلئے کسی پرسکون اور خاموش جگہ منتخب کریں ۔جب آپ ویڈیو کال کا آغاز کریں تو زیادہ حرکت سے پرہیز کریں۔ سامنے والا شخص جنجھلاہٹ کا شکار ہوسکتا ہے ۔ کسی آرام دہ جگہ پر بیٹھ کر ویڈیو کال کریں۔ اگر ویڈیو کال لمبی ہے تو کسی جگہ پر ویڈیو کالنگ کا سیٹ اپ لگا دیں اور پُرسکون انداز سے بات چیت کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں