انٹارکٹیکا ،لندن کے رقبے سے بڑا برفانی تودا پگھل گیا

انٹارکٹیکا ،لندن کے رقبے سے بڑا برفانی تودا پگھل گیا

لندن(نیٹ نیوز)برفانی خطے انٹارکٹیکا میں برطانوی دارالحکومت لندن کے رقبے سے 3 گنا بڑا برفانی تودا پگھل کر سمندر میں شامل ہوگیا جس سے 152 ارب ٹن میٹھا پانی سمندر برد ہوگیا۔

اس بات کا انکشاف برطانیہ کے انٹارکٹک سروے اور مرکز برائے پولر آبزرویشن اینڈ موڈلنگ کی جانب سے ہونے والی تحقیق کے بعد ہوا۔اس تحقیق میں سائنس دانوں نے زمین کے مدار میں موجود 5 سیٹلائٹس کی مدد سے لندن سے ساڑھے تین گنا بڑے اے 68 اے کے نام سے جانے والے بر فانی تودے کو ٹریک کیا۔

ریسرچرز کا کہنا ہے کہ اس آئس برگ کی آخری بڑی سل سے گزشتہ سال جنوبی جارجیا کے قریب تازہ پانی خارج ہو کر سمندر میں مل گیا تھا۔ 2020 اور 2021 کے تین ماہ میں یہ مکمل طور پر پگھل کر سمندر میں شامل ہوگیا۔اس برفانی تودے کا سفر جولائی 2017 میں شروع ہوا تھا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں