کرہ ارض کا ٹھنڈا ہونا زمین کے خاتمے کا سبب بن سکتا ہے

کرہ ارض کا ٹھنڈا ہونا زمین کے خاتمے کا سبب بن سکتا ہے

لاہور(نیٹ نیوز)سائنس دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ کرہ ارض کی اندرونی پرتیں ہماری توقعات سے کہیں زیادہ تیزی سے ٹھنڈی ہو رہی ہیں اور یہ دریافت ہمارے سیارے کے مستقبل پر اہم اثرات مرتب کر سکتی ہے ۔

 لیکن یہ اب بھی ایک معمہ ہے کہ یہ (زمین کا مرکز) کتنی تیزی سے ٹھنڈا ہو رہا ہے اور یہ کیسے اور کب ایک قسم کی موت کا سامنا کر سکتا ہے جو اسے مریخ جیسے غیر فعال سیاروں کی طرح بنا دے گی۔اسے جاننے کا ایک طریقہ ان معدنیات کا کھوج لگانا ہے جو زمین کے مرکز اور اس کی پرتوں کے درمیان حد بندی کرتی ہیں۔

یہ وہ جگہ ہے جہاں چٹان پگھلے کرے سے ملتی ہیں جو ان اہم حصوں میں سے ایک ہے جہاں سرد ہونے کے عمل کی شرح کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے ۔ سائنسدان امید کرتے ہیں کہ وہ زمین کے اندرونی حصے کو سمجھنے کیلئے مزید تحقیق کرینگے اور مزید تفصیلی مشاہدات کو بہتر طریقے سے اجاگر کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں