سونامی کے بعد 27 گھنٹے تیرکرگھرپہنچنے والا باہمت شخص

سونامی کے بعد 27 گھنٹے تیرکرگھرپہنچنے والا باہمت شخص

فجی(نیٹ نیوز)سونامی کے بعد پانی میں بھٹک جانے والے شخص نے مسلسل 27 گھنٹے تیر کر اپنی جان بچائی۔ اس کی ہمت دیکھتے ہوئے ماہرین نے اسے ایکوامین کا خطاب دیا ہے ۔

57 سالہ لیسالا فولا ٹونگا جزیرے پر آتش فشانی عمل کے بعد صرف 60 افراد پر مشتمل اٹاکا جزیرے پر رہ رہے تھے کہ ہفتے کی رات کو ہونگا ٹونگا ہونگا ہائی پائی آتش فشاں نے لاوا اگلنا شروع کردیا جس سے ایک لاکھ سے زائد افراد کی آبادی متاثر ہوئی اور تین افراد ہلاک ہوئے تھے ۔

اس وقت لیسالا گھر میں پینٹنگ کررہے تھے کہ ان کے بھائی نے سونامی کی خبردی لیکن کچھ دیر میں ان کے گھر میں پانی بھرآیا ہے سمندری لہریں انہیں دائیں بائیں پٹختی رہیں ،اب انہوں نے تیرنے کی کوشش کی یہاں تک کہ وہ مسلسل 27 گھنٹے تک تیرتے رہے اور ساڑھے سات کلومیٹر فاصلہ طے کرکے ایک اور بڑے جزیرے ٹونگا ٹاپو جاپہنچے ۔ پھر ان کے عزم کی کہانی فیس بک پر پوسٹ ہوکر پوری دنیا تک پہنچی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں