بانس میں رہنے والی مکڑی کی نئی قسم دریافت

بانس میں رہنے والی مکڑی کی نئی قسم دریافت

بنکاک(نیٹ نیوز) یوٹیوبر نے بانس میں رہنے والی مکڑی کی نئی قسم دریافت کرلی۔

جنگلی حیات پر ویڈیو بنانے والے تھائی لینڈ کے معروف یوٹیوبرجوکو سائپاوٹ نے’’ٹیرنٹیولا مکڑی‘‘ کی نئی قسم دریافت کرلی ہے جوکہ بانس کے اندر چھپ کر رہتی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ کے یوٹیوبر جوکو سائپاوٹ کو خود بھی حشرات کا علم ہے لیکن اُنہوں نے کیڑے مکوڑوں کی پہچان کرنے والے ایک ماہر کو مکڑی کی نئی قسم کی تصاویر اور ویڈیوز بھیجیں۔

تصاویر اور ویڈیوز دیکھنے کے بعد کیڑے مکوڑوں کے ماہر نے بتایا کہ کہ یہ مکڑی کی ایک نئی دریافت ہے اور اس سے پہلے سائنسی ادب میں اس کا کوئی ذکر نہیں ہے ۔ماہرین نے بتایا کہ عام ٹیرنٹیولا کے برعکس، یہ مکڑی بانس کے اندرونی کھوکھلے حصے میں رہتی ہے اور یہ مکڑی اپنی خوراک کے حصول کیلئے بانس سے باہر آتی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں