مالٹے کے چھلکوں سے تیارکئے گئے خوبصورت بیگ

 مالٹے کے چھلکوں سے تیارکئے گئے خوبصورت بیگ

عمان(نیٹ نیوز)اردنی فنکار نے مالٹے کے چھلکوں سے خوبصورت ہینڈ بیگ تیار کئے ہیں جن کی آج کل سوشل میڈیا پر دھوم مچی ہوئی ہے ۔

میڈیارپورٹس کے مطاق اردنی شہری عمر سرطاوی نے مالٹے کے چھلکوں سے بیگ تیار کرکے سب کو حیران کردیا ہے ، جو ہینڈ بیگ کی تیاری کے لئے مارکیٹ سے خود مالٹے خریدتے ہیں۔مالٹوں کی خریداری کے بعد عمرسرطاوی انہیں ہلکا کا نرم کرتے ہیں پھر احتیاط سے چھلکے اتارتے ہیں، پھر انہیں دو ہفتے تک مختلف مراحل سے گزار کر انتہائی نفاست سے مختلف ڈیزائن کے حامل خوبصورت اور قیمتی ہینڈ بیگ اور دیگر مصنوعات تیار کرتے ہیں۔مالٹے کے چھلکوں سے تیارکئے گئے ان بیگوں کی سوشل میڈیا پر دھوم مچی ہوئی اور صارفین اس کی بے حد تعریفیں کررہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں