میگنیشیم والی غذائیں کینسر سے بچانے کا سبب

میگنیشیم والی غذائیں  کینسر سے بچانے کا سبب

واشنگٹن (نیٹ نیوز)غذا میں میگنیشیم کی مناسب مقدار ہمارے جسم کے قدرتی دفاعی نظام کو مضبوط بناتی ہے لیکن اب نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اس کی موجودگی کینسر سے لڑنے میں بھی ہماری مددگار ہوتی ہے ۔

 میگنیشیم ہمارے اہم غذائی اجزابادام، کاجو، مونگ پھلی، کدو کے بیجوں، لوبیا ، گندم، دودھ، دہی اور پالک جیسی غذاؤں میں وافر موجود ہوتا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے خواتین کی روزانہ غذا میں میگنیشیم کی مقدار 310 سے 320 ملی گرام جبکہ مردوں کی یومیہ غذا میں اس کی مقدار 400 سے 420 ملی گرام ہونی چاہئے ۔

یہ نئی تحقیق یونیورسٹی آف بیسل میں کی گئی ہے، اس تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ امنیاتی نظام سے تعلق رکھنے والے ٹی سیلزکو درست طریقے سے کام کرنے کیلئے میگنیشیم کی مناسب مقدار درکار ہوتی ہے ،ٹی سیلزدوسرے کاموں کے علاوہ سرطان زدہ خلیوں کو تلاش کرکے تباہ کرنے میں بھی خصوصی اہمیت رکھتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں