اخروٹ کینسر کیخلاف لڑنے والے طاقتورمرکب سے لیس

اخروٹ کینسر کیخلاف لڑنے والے طاقتورمرکب سے لیس

لاہور(نیٹ نیوز)اخروٹ ایک طاقت ور مرکب پولی فینولز سے لیس ہوتا ہے۔

یہ مرکب اینٹی آکسائیڈنٹ اور ورم کش سرگرمی کو متحرک کرتا ہے جس سے مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے اور بیماریوں سے لڑتا ہے ۔ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ پولی فینولز سے کینسر، ذیابیطس، دل کی شریانوں سے جڑے امراض اور ہڈیوں کی کمزوری سے کسی حد تک تحفظ بھی مل سکتا ہے ۔

حا ل ہی میں کی گئی ایک تحقیق میں پولی فینولز کی اخروٹ میں موجودگی اور اس کے اثرات کو نوٹ کیاگیا ،ماہرین کاکہناہے کہ اخروٹ کی اس خاصیت کو بہترطریقے سے استعمال کرکے بیماریوں پرقابوپایاجاسکتاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں