سعودی عرب میں شدید سردی ، اونٹ کے آنسو جم گئے

سعودی عرب میں شدید سردی ، اونٹ کے آنسو جم گئے

ریاض (نیٹ نیوز)سعودی شہر طریف میں اونٹ کی آنکھوں سے نکلتے آنسو منجمد ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، صارفین نے اس منظر کو ناقابل یقین قرار دیا ہے ۔

طریف میں درجہ حرارت منفی 5 تک جاچکا ہے ، شدید سردی کے باعث اونٹ کی آنکھوں سے نکلنے والے آنسو بہنے کے بجائے جم رہے ہیں۔ قومی مرکز موسمیات نے ریاض اور قصیم کے باشندوں کووارننگ دی ہے کہ وہ دوروز جنگلات کا رخ نہ کریں، ان دنوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے تین ڈگری نیچے ہوگاجبکہ سردی کی شدید لہر مملکت کے مشرقی اور وسطی علاقوں کا رخ کرے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں