بندر اپنے ساتھیوں کو موبائل فون میں دیکھ کرحیران وپریشان

 بندر اپنے ساتھیوں کو موبائل فون میں دیکھ کرحیران وپریشان

لاہور(نیٹ نیوز)سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں چند بندرسمارٹ فون پر ساتھی بندروں کی ایک ویڈیو دیکھ کر حیران و پریشان ہیں۔

سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص سمارٹ فون پکڑے دو بندروں کو ایک ویڈیو دکھا رہا ہے ،ویڈیو میں چند سیاہ رنگ کے بندر موجود ہیں۔ویڈیو دیکھنے والے بندر حیران و پریشان ہیں، اس دوران ایک تیسرا بندر بھی ان کے ساتھ شامل ہو کر ویڈیو دیکھنے لگتا ہے ۔بندر موبائل کو بار بار چھو کر یہ سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ان کے ساتھی اس ڈبے کے اندر کیسے چلے گئے اوراب انہیں نکالا کیسے جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں