بلوچستان،سردی دور کرنے کیلئے بہترین خوراک ‘‘لاندی’’

بلوچستان،سردی دور کرنے کیلئے بہترین خوراک ‘‘لاندی’’

کوئٹہ(نیٹ نیوز)ضلع پشین کے علاقے رود ملازئی میں موسم سرما میں برف باری زیادہ ہوتی ہے۔

ایسے میں یہاں کے لوگ خود کو سردی سے محفوظ رکھنے کیلئے مخصوص خوراک ‘لاندی’ کا استعمال کرتے ہیں۔ علاقے کے رہائشی محمد ہاشم نے بتایا کہ ہمارے علاقہ میں سردیوں کے تین مہینوں کے دوران نظام زندگی مفلوج ہوجاتا ہے ، میں ہم سردیوں کی آمد سے پہلے گوشت کو خشک کرکے لاندی بناتے ہیں۔

یہ گوشت دنبے کا ہوتا اور گرم ہونے کے باعث یہاں کے باشندوں کو سردی کی شدت سے محفوظ رکھتا ہے ہم اس دنبے کو ذبح کرکے اس کے پیٹ سے انتڑیاں وغیرہ نکالنے کے بعد کھال پر سے بال آگ کے ذریعے ختم کرتے ہیں۔ یہ گوشت کھال سمیت بعد میں خشک ہونے کیلئے لٹکا دیا جاتا ہے ۔ اسکیلئے ایک مخصوص لکڑی استعمال کی جاتی ہے ، جس پر اس کو رکھا جاتا ہے ، خشک ہونے کے بعد یہ گوشت کھانے کیلئے تیار ہوجاتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں