سگریٹ نوشی سے پوتیاں ،پڑنواسیاں موٹی ہوسکتی ہیں:تحقیق

سگریٹ نوشی سے پوتیاں ،پڑنواسیاں موٹی ہوسکتی ہیں:تحقیق

برسٹل(نیٹ نیوز)برطانوی سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ کم عمری میں سگریٹ نوشی شروع کرنے والوں کی عادت، ان کی تیسری نسل میں موٹاپے کو جنم دے سکتی ہے ۔

 برسٹل یونیورسٹی، برطانیہ میں کی گئی اس تحقیق کا خلاصہ یہ ہے کہ 13 سال یا اس سے کم عمر میں سگریٹ پینا شروع کرنے والے لڑکوں کی پوتیوں کو 17 اور 24 سال کی عمر میں زائد وزنی اور موٹاپے جیسی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تحقیق میں حیرت انگیز بات یہ رہی کہ لڑکوں یعنی پوتوں، نواسوں اور پڑنواسوں وغیرہ میں اپنے بزرگوں کی سگریٹ نوشی کے ایسے کوئی اثرات نہیں دیکھے گئے ۔

ماہرین کو یہ مشاہدہ بھی ہوا کہ درمیان کی نسلوں نے سگریٹ نوشی کی ہو یا نہ کی ہو، ہر صورت میں بڑے بزرگوں کی اس عادت کے نتائج تیسری اور چوتھی نسل میں ظاہر ہورہے تھے ۔ آن لائن ریسرچ جرنل ‘سائنٹفک رپورٹس’ میں یہ تحقیق شائع ہوئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں