دنیا کا غلیظ ترین شخص جو 67 سال سے نہیں نہایا

دنیا کا غلیظ ترین شخص جو 67 سال سے نہیں نہایا

تہران (نیٹ نیوز)صاف ستھرا رہنے والا انسان ہر کسی کو پسند ہوتا ہے چاہے وہ کوئی مسلمان ہو یا نا ہو۔ صفائی سے ہی انسان کی شخصیت میں نکھار پیدا ہوتا ہے ۔

 لیکن ایک ایسا شخص بھی ہے جو پچھلے 67 سالوں سے اب تک نہیں نہایا۔80 سالہ ایرانی شہری آمو حاجی کو لگتا ہے کہ نہانے سے وہ بیمار ہوجائیں گے ۔ اسی ڈر کی وجہ سے انہوں نے 67 سال پہلے نہانا ہی چھوڑ دیا تھا۔ حیران کن بات یہ ہے کہ یہ آدمی گنداپانی اور مرے ہوئے جانوروں کا گوشت کھا کر اب تک زندہ ہے ۔

ان کی صحت پر کسی قسم کا سائیڈ افیکٹ نہیں ہوا۔ یہ بالکل صحت مند ہیں۔رپورٹ کے مطابق آمو حاجی کا کوئی مخصوص ٹھکانہ نہیں ہے ،وہ ادھر ادھر خوراک کی تلاش میں پھرتا ہے اور مختلف جگہوں پر دن گزارتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں