خاتون کو بالوں کے سہارے لٹکتا دیکھ کر صارفین حیران

خاتون کو بالوں کے سہارے لٹکتا دیکھ کر صارفین حیران

بیجنگ(نیٹ نیوز)خاتون کی ٹرین میں بالوں کے سہارے لٹک کر سفر کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے ۔

چین سے تعلق رکھنے والی دارینہ نے اپنے بالوں کو ٹرین کے ہینڈرل سے باندھ کر خود کو لٹک دیا جسے دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا۔ یوٹیوب پر اپ لوڈ کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موبائل فون میں مگن خاتون بالوں کے سہارے ہینڈریل میں لٹکی مزے سے سفر کر رہی ہیں۔ خاتون کو دیکھ کر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جسے وہ زمین پر بیٹھی ہوں۔

ٹرین میں بیٹھنے کے لیے نشستیں بھی خالی ہیں تاہم خاتون نے ایسا کیوں کہ اس کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ مگر بتایا جاتا ہے کہ دارنہ 2013 سے شنگھائی سرکس کا حصہ ہیں۔بالوں کے ذریعے اس طرح کے کرتب دکھانا کوئی معمولی بات نہیں ہے کیوں کہ یہ کھیل بظاہر بہت زبردست لگتا ہے لیکن بہت تکلیف دہ، خطرناک اور مہنگا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں