مالدار امریکیوں میں مقبول ہونیوالا مہنگا نشہ،مینڈک کا زہر

مالدار امریکیوں میں مقبول ہونیوالا مہنگا نشہ،مینڈک کا زہر

کولوراڈو(نیٹ نیوز)پچھلے چند سال سے مالدار امریکیوں میں ایک نئی قسم کا نشہ بہت تیزی سے مقبول ہورہا ہے جو دراصل ایک مینڈک کا زہر ہے ۔

‘‘بُوفو’’ یا ‘‘ڈی ایم ٹی’’ کہلانے والا یہ نشہ ویسے تو امریکا میں غیرقانونی ہے لیکن پچھلی کئی صدیوں سے یہ وہاں دماغی اور نفسیاتی بیماریوں کے علاج میں استعمال ہوتا آرہا ہے ۔ اس کی صرف چند گرام جتنی معمولی مقدار بھی سیکڑوں اور ہزاروں ڈالر میں فروخت ہوتی ہے ۔

عام طور پر یہ خالص حالت میں نہیں ملتا بلکہ سونوران ڈیزرٹ ٹوڈ کو مار کر اس کی کھال کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کردئیے جاتے ہیں جنہیں احتیاط سے تھیلیوں میں بند کرکے فروخت کیا جاتا ہے ۔اسی کھال کو خشک کرکے اور پیس کر سگریٹ میں شامل کرکے بطور نشہ استعمال کیا جاتا ہے ۔البتہ یہ پوری زندگی میں چند ایک بار سے زیادہ مرتبہ استعمال نہیں کیا جاسکتا ورنہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں