ہفتے میں تین بارسٹور لوٹنے والا چوتھی کوشش پر پکڑا گیا

 ہفتے میں تین بارسٹور لوٹنے والا چوتھی کوشش پر پکڑا گیا

نیوجرسی(نیٹ نیوز)چھ روز میں ایک ہی سٹور کو تین مرتبہ لوٹنے والے ڈاکو کو پولیس افسر نے چوتھی کوشش میں گرفتار کرلیا۔

نیوجرسی ریاست کے شہر جرسی سٹی میں سودا سلف کا ایک چھوٹا سٹور‘ اوگی گروسری ڈیلی’ کے نام سے واقع ہے ۔ یہاں 10 سے 16 جنوری کے دوران ایک ہی شخص نے تین مرتبہ ڈکیتی کی ۔ لیکن پھرمورِس جانسن نامی ایک افسر سادہ لباس میں وہاں منتظر رہا اور اس نے عادی مجرم کو گرفتار کرلیا۔77 سالہ اوگی لوپیز سٹور کے مالک ہیں جو اپنے بیٹے کے ساتھ سٹور پر ہوتے ہیں۔

ان کے بڑھاپے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 34 سالہ ٹریوس نیلے نے تین مرتبہ سٹور کو لوٹا اور چوتھی مرتبہ دھرلیا گیا۔ لیکن اس کوشش میں مالک کے بیٹے اور پولیس افسر نے روکا تو اس نے بھاگنے کی کوشش میں مجرم نے مالک کے بیٹے پر حملہ کیا جس میں ٹخنے کی ہڈی ٹوٹ گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں