مردہ شوہر کو9سال بعد فیس بک ویڈیو میں دیکھ لیا

مردہ شوہر کو9سال بعد فیس بک ویڈیو میں دیکھ لیا

لندن(نیٹ نیوز)برطانوی خاتون نے سوشل میڈیا پر ایک حیران کن دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے 9 سال قبل مرنے والے شوہرکو فیس بک کی ایک ویڈیو میں دیکھا ہے ۔

یہ بات اس خاتون نے بھارتی ریسٹورنٹ کی ایک پروموشنل ویڈیو کے کمنٹس سیکشن میں کہی، خاتون کا کہنا تھا کہ میرے شوہر کا انتقال سال2014 میں ہوگیا تھا۔برطانوی ویڈیو کو ریستوران کے فیس بک پیج پر پوسٹ کیا گیا تھا، اس کلپ پر لوسی واٹسن نامی خاتون نے تبصرہ کیا کہ فوٹیج کتنی پرانی ہے ؟انہوں نے لکھا کہ اس کے شروع میں میرے مرحوم شوہر اور بیٹا موجود ہیں۔ میرے شوہر 2014 میں فوت ہو گئے تھے ۔ ریسٹورنٹ انتظامیہ نے جواب میں کہا کہ ہیلو لوسی یہ بات جان کر افسوس ہوا۔ ہم نے یہ فوٹیج پچھلے ہفتے ریکارڈ کی تھی۔ تاہم مسز واٹسن یا ریستوران کی جانب سے ان سوالات کی کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی کہ معاملے کی اصل حقیقت کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں