برازیل،پسینے میں بھاری دھاتیں شناخت کرنیوالا سینسر

برازیل،پسینے میں بھاری دھاتیں شناخت کرنیوالا سینسر

ساؤ پالو(نیٹ نیوز)تانبے کی لچکدار پتری، ٹیپ، پلاسٹک، ناخن پالش اور ایسیٹون سمیت گھریلو اشیا سے ایک لچکدار سینسر بنایا گیا ہے جو انسانی جسم میں بھاری دھاتوں کی موجودگی کا انکشاف کرسکتا ہے جو پسینے سے خارج ہوتی ہیں۔

یہ بھاری دھاتیں صحت کیلئے مضر کارخانوں میں کام کرنے والے مزدوروں اور خواتین کے میک اپ میں بھی ہوسکتی ہیں جو انسان کیلئے انتہائی مضر ثابت ہوتی ہیں۔ جرمنی، برازیل اور سویڈن کے سائنسدانوں نے مشترکہ طور پر یہ سینسر بنیا ہے جس کی تفصیلات کیموسینسرز میں شائع ہوئی ہیں۔ سینسر کو بہت آسانی سے کسی شفاف ٹیپ پر چپکایا جاسکتا ہے اور بار بار استعمال کرنا ممکن ہے ۔ پسینہ لگنے کے بعد اسے ایک آلے ‘پوٹینٹو سٹیٹ’ سے جوڑا جاتا ہے جو بتاتا ہے کہ پسینے میں دونوں مضر دھاتوں کی مقدار کس درجے پر ہے ۔ اچھی بات یہ ہے کہ اس کے نتائج کسی سمارٹ فون اور کمپیوٹر پر دیکھے جاسکتے ہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں