گیس پر کھانا بنانا آلودہ شہر میں رہنے سے زیادہ نقصان دہ

گیس پر کھانا بنانا آلودہ شہر میں رہنے سے زیادہ نقصان دہ

لندن(نیٹ نیوز)نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ گیس پر کھانا بنانا صحت کیلئے آلودہ شہر میں رہنے سے زیادہ نقصان دہ ہے ۔سائنس دانوں کے مطابق ٹیلی ویژن پر باورچی حضرات برقی چولہوں کے متبادل استعمال کرتے ہیں لیکن اس سے نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ اور پارٹیکیولیٹ میٹر(ٹریفک کے دھوئیں میں موجود ذرات) بنتے ہیں۔

یہ بخارات پھیپھڑوں کو نقصان پہنچاتے ہیں اور خون میں داخل ہوسکتے ہیں جس سے امراضِ قلب، کینسر اور الزائمر کے خطرات میں اضافہ ہوتا ہے ۔بچے اور بوڑھے افراد کو ان چولہوں سے زیادہ خطرہ ہوتا ہے جبکہ ایک تحقیق کے مطابق گیس کے چولہے گھر کی فضا مصروف شاہراہوں سے زیادہ آلودہ کر دیتے ہیں۔ امپیرئل کالج لندن کی پروفیسر فرینک کیلی کا کہنا تھا کہ باہر سے زیادہ گھر میں شام کے وقت بچوں کو آلودگی کا سامنا ہوتا ہے جس وقت ان کے والدین کھانا بنا رہے ہوتے ہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں