امریکا،پیزا کی دعوت میں3ہزار افراد1ہزار پیزا کھا گئے

امریکا،پیزا کی دعوت میں3ہزار افراد1ہزار پیزا کھا گئے

اوکلاہاما(نیٹ نیوز)امریکا میں دنیا کی سب سے بڑی پیزا پارٹی کا انعقاد کیا گیا جس میں تین ہزار افراد نے شرکت کی اور 1000 پیزا پیش کیے گئے ۔ یہ تقریب اوکلاہاما یونیورسٹی کے ہال میں منعقد کی گئی ۔

اس موقع پر اینڈولینی پیزا کمپنی کے مالک مائیک بوش نے بتایا کہ وہ اس ریکارڈ کو توڑنے کیلئے گزشتہ 8 ماہ سے جدوجہد کر رہے تھے ۔ اس طرح شرکا کی غیرمعمولی تعداد آگئی اور بہت جلدی میں 1000 سے زائد پیزا تیار کئے گئے ۔شام میں شروع ہونے والی دعوت میں شرط یہ تھی کہ ہرفرد پیزا کے دو سلائس کھائے اور پانی کی چھوٹی بوتل ختم کریں لیکن اسے یہ عمل 15 منٹ میں انجام دینا تھا۔ اس طرح کل 3357 افراد نے مقررہ وقت میں پیزا کے دو ٹکڑے کھائے اور پانی ختم کیا۔ تمام افراد ٹکٹ لے کر اس تقریب میں شریک ہوئے تھے ۔ اس طرح کل 40 ہزار ڈالر کے عطیات جمع ہوئے جو بیمار بچوں کے علاج پر خرچ کئے جائیں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں