تنخواہ کا جھگڑا، ہوٹل کے کچن میں لال بیگ چھوڑ دئیے

تنخواہ کا جھگڑا، ہوٹل کے کچن میں لال بیگ چھوڑ دئیے

لندن(نیٹ نیوز)برطانیہ میں ایک باورچی نے مالک سے تنخواہ اور چھٹی کے معاملے پر جھگڑے کے بعد سیخ پا ہو کر ریستوران کے کچن میں لال بیگ چھوڑ دئیے ۔ برطانیہ کے ایک پب اور ریستوران میں 25 سالہ شیف کا مالک سے جھگڑا ہوا جس کی وجہ چھٹی اور تنخواہ کا معاملہ تھا۔

جھگڑے کے بعد شیف ملازمت چھوڑ کر چلا گیا، تاہم 2 دن بعد وہ رات کے اندھیرے میں چپکے سے واپس آیا اور کچن میں 20 کے قریب لال بیگ چھوڑ دئیے ۔شیف کی یہ حرکت سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہوگئی۔مالک کا کہنا ہے کہ جھگڑے کے وقت شیف نے اس حرکت کی دھمکی بھی دی تھی تاہم اس نے اسے سنجیدگی سے نہیں لیا۔واقعے کے بعد مالک نے پیسٹ کنٹرول کو طلب کیا جنہوں نے کچن کی مکمل صفائی کی، اس دوران ریستوران کو ایک روز کیلئے بند بھی کرنا پڑا جس سے 20 ہزار پاؤنڈز کا نقصان اٹھانا پڑا۔ پولیس کے مطابق شیف کو 17 ماہ جیل کی سزا ہوسکتی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں