آنکھ مچولی کے دوران چھپنے والا لڑکا دوسرے ملک پہنچ گیا

آنکھ مچولی کے دوران چھپنے والا لڑکا دوسرے ملک پہنچ گیا

ڈھاکہ(نیٹ نیوز)بنگلا دیش میں ایک لڑکا آنکھ مچولی کھیلنے کے دوران کنٹینر میں جا چھپا جس نے اسے دوسرے ملک پہنچا دیا۔ مذکورہ لڑکا بنگلا دیش کے ساحلی شہر اور بندر گاہ چٹاگانگ میں کھیل کے دوران ایک کنٹینر میں چھپا تھا، اس دوران کنٹینر جہاز پر لاد دیا گیا۔

 تاہم لڑکے کی خوش قسمتی یہ رہی کہ وہ چھ روز تک کنٹینر میں مقفل رہنے کے باوجود زندہ بچ گیا۔17 جنوری کو جب یہ کنٹینر ملائشیا کی بندر گاہ کلانگ پر ان لوڈ کیا گیا تو وہاں موجود عملہ لڑکے کو دیکھ کر حیران رہ گیا۔لڑکا مقامی زبان نہیں جانتا تھا ۔بعد ازاں معلوم ہوا کہ لڑکا اپنے دوستوں کے ساتھ چٹاگانگ کی بندر گاہ کے قریب آنکھ مچولی کھیلنے کے دوران کنٹینر میں چھپا، اسے فہیم کے نام سے شناخت کیا گیا، لڑکے نے ملائشین حکام کو بتایا کہ وہ کھیل کے دوران کنٹینر میں سوگیا تھا، جاگنے کے بعد خوف اور پریشانی میں وہ کافی چیخا اور رویا لیکن کوئی اس کی مدد کو نہ آیا اور 2 ہزار میل دور ملائشیا پہنچا دیا گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں