عراق میں قبل مسیح دور کا ریسٹورنٹ اور فریج دریافت

عراق میں قبل مسیح دور کا ریسٹورنٹ اور فریج دریافت

بغداد(نیٹ نیوز)عراق میں قبل مسیح دور کا ریسٹورنٹ اور فریج دریافت ہوا ہے ،ریسٹورنٹ 2700 قبل مسیح جب کہ فریج 5 ہزار قبل مسیح دور کا ہے ۔عراق کے ماہرین آثار قدیمہ کو ہزاروں سال قدیم یہ تاریخی ریستوران اور فریج لجش شہر کی کھدائی کے دوران ملے جو ما بین النہرین علاقے میں پرانی سومری سلطنت کے شہروں میں سے ایک ہے ۔

دریافت کردہ ریسٹورنٹ کئی حصوں پر مشتمل ہے اور600ہیکٹرپرپھیلا ہے جبکہ تندور کی شکل جیسی دریافت جگہ حقیقت میں اس قدیم دور کا فریج تھا اور اس کی خاصیت یہ تھی کہ یہ کھانے کو ٹھنڈا رکھنے کیلئے رطوبت جذب کر لیتا تھا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں