اچھی لکھائی پر ڈاکٹر کو ’’نااہل ‘‘کردینے کی تجویز

اچھی لکھائی پر ڈاکٹر کو ’’نااہل ‘‘کردینے کی تجویز

نئی دہلی (نیٹ نیوز)ڈاکٹروں کی جانب سے مریض کو نسخہ تجویز کیا جاتا ہے تو اس کی لکھائی کم مریض ہی سمجھ پاتے ہیں اور میڈیکل سٹور پر جاکر ہی نسخہ دکھایا جاتا ہے تو وہ فوری وہ دوائی فراہم کردیتے ہیں۔

بھارتی ریاست کیرالہ میں ڈاکٹر نے مریض کو نسخہ لکھ کر دیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس پر بحث چھڑ گئی ۔دراصل ڈاکٹر کی ہینڈ رائٹنگ اتنی واضح تھی کہ اس نے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ خوبصورت مثالی ہینڈ رائٹنگ اس طرح کے نسخے قیمتی ہوتے ہیں جبکہ ایک نے لکھاکہ اسے میڈیکل کی ڈگری کس نے دی ہے اس پر تو اسے نااہل کردینا چاہئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں