رینٹ اے چکن ،امیرجوڑا مرغیاں کرائے پر دینے لگا

رینٹ اے چکن ،امیرجوڑا مرغیاں کرائے پر دینے لگا

نیویارک(نیٹ نیوز) امریکا کی ریاست پنسلوانیا کے شہر پٹسبرگ سے تعلق رکھنے والا امیر ترین جوڑا جین اور فل ٹامکنز مرغیاں کرائے پر دینے کا انوکھا کاروبار کررہاہے ، انہوں نے اپنے بزنس کو ’’رینٹ دی چکن‘‘ کا نام دیا ہے ۔

دراصل امریکا میں سپلائی میں کمی کے سبب انڈوں کی قیمت آسمانوں کو چھو رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ جین اور فل ٹامکنز کو ایسے انوکھے بزنس کی ترکیب سوجھی ۔جوڑا لوگوں کو 50 ڈالرز کے عوض مرغیوں کا ایک ڈربہ ہدایت نامہ کے ساتھ 4 سے 6 ماہ کیلئے دیتا ہے جبکہ کرائے پر لینے والے مرغیوں سے اس دوران انڈے حاصل کرتے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں