’’آئی فون تیل کی کھولتی ہوئی کڑاہی میں جا گرا ‘‘

’’آئی فون تیل کی کھولتی ہوئی کڑاہی میں جا گرا ‘‘

جکارتہ (نیٹ نیوز)آئی فون 7 سے 14 تک کے ماڈلز پانی کی چھینٹوں بلکہ پانی کے اندر گرنے کے بعد بھی دیگر فونز کے مقابلے میں کارآمد رہتا ہے۔

تاہم ایک ایسا موبائل بھی نظر میں آیا ہے جو کھولتے ہوئے تیل کی کڑاہی میں گرنے کے باوجود بھی کارآمد رہا۔ملائیشیا میں ایک باورچی اپنے کام میں مصروف تھا کہ اچانک اس کا قیمتی آئی فون تیل سے بھری کھولتی کڑھائی میں جاگرا۔ ملائیشیا کے جزیرے پینانگ کے کیمپنگ پایا کیلاڈی میں مقیم زعیم نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ اس نے اپنی جان پر کھیل کر ہاتھ ابلتے ہوئے آئل میں ڈال کر 12 سیکنڈ کے بعدموبائل فون کو اٹھا لیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں