9کلو وزنی خالص سونے سے بنا ہوا دلہن کا لباس تیار

9کلو وزنی خالص سونے سے بنا ہوا دلہن کا لباس تیار

قاہرہ(نیٹ نیوز)مصر میں ایک عروسی لباس تیار کرنے والی کمپنی نے خالص سونے کا دلہن کا لباس تیار کیا ہے ۔ایک نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق سونے اور ہیروں سے آراستہ عروسی لباس تیار کرنے والی سپیشلسٹ کمپنی نے اپنے فیس بک صفحے پر منفرد قیمتی عروسی جوڑے کا اشتہار دے کر پورے ملک میں ہنگامہ برپا کر دیا ہے ۔

اشتہار میں صارفین کو بتایا گیا ہے کہ کمپنی نے خالص سونے کا عروسی لباس تیار کیا ہے ، اس کا وزن 9 کلو گرام ہے اور اس کی قیمت 15.7 ملین پاؤنڈز ہے ، ہوم ڈیلیوری سروس فری ہے ، سب سے پہلے آرڈر پر 10 فیصد کی رعایت دی جائے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں