کھلاڑی کے چہرے میں دوسرے کے دانت پیوست ہوگئے

کھلاڑی کے چہرے میں دوسرے کے دانت پیوست ہوگئے

بیجنگ (نیٹ نیوز )کھلاڑی کے چہرے میں دوسرے کے دانت پیوست ہوگئے جو 6 دن لئے گھومتا رہا۔باسکٹ بال میچ میں ٹکر کے وقت کھلاڑی کو محسوس ہوا تھا کہ اس کے چہرے پرزخم لگے ہیں جبکہ دوسرے کھلاڑی کے منہ سے خون نکل رہا تھا اور اس نے کہا کہ میرے دو دانت ٹوٹ گئے ہیں۔

ٹکر کے چھ دن بعد 29 جنوری کو کھلاڑی ک و اپنی آنکھ کے اوپر زخم سے عجیب سے بُو آنے لگی، وہ گھبرا کر ہسپتال گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کے زخم کا بغور جائزہ لیا اور اس میں سے دو ٹوٹے ہوئے دانت نکالے ۔متاثرہ کھلاڑی نے بیس بال کھلاڑی کے دو دانتوں کی تصویر شیئر کی جنہیں لے کر وہ 6 دن تک گھومتا رہا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں