انجکشن لگواتے وقت بازو کا انتخاب ویکسین کی تاثیر میں اہم

انجکشن لگواتے وقت بازو کا انتخاب ویکسین کی تاثیر میں اہم

زابروکن(نیٹ نیوز)نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ انجکشن لگواتے وقت دائیں یا بائیں بازو کا انتخاب کرنا ویکسین کی تاثیر میں بہت اہمیت رکھتا ہے۔

جرمن تحقیق کیمطابق وہ افراد جو تمام انجکشن ایک ہی بازو پر لگواتے ہیں ان کا مدافعتی نظام ان افراد کے مقابلے زیادہ فعال ہوتا ہے جو دونوں بازوؤں پر انجکشن لگواتے ہیں۔ای بائیو میڈیسن میں شائع تحقیق میں محققین نے دیکھا کہ ایک ہی بازو میں ویکسین لگوانے والے 67 فی صد افراد میں ‘قاتل ٹی سیلز’ نامی مخصوص مدافعتی خلیے پائے گئے جبکہ ان خلیوں کے حامل ان افراد کی شرح 43 فی صد تھی جنہوں نے دونوں بازوؤں پر انجکشن لگوائے تھے ۔محققین کے مطابق وہ افراد جنہوں نے ایک ہی بازو پر دونوں خوراکیں لگوائیں ان کے مدافعتی نظام نے بہتر ردعمل دیا کیوں کہ ویکسین نے پہلے والے لِمف نوڈ کو ہدف بنایا جس سے وہ انفیکشن سے لڑنے والے مدافعتی خلیے بنانے میں مزید فعال ہوگئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں