ساکت تصاویراب چہرے کے تاثرات کیساتھ گفتگو کرسکیں گی

ساکت تصاویراب چہرے کے تاثرات کیساتھ گفتگو کرسکیں گی

نیویارک(نیٹ نیوز)آئی اے ٹیکنالوجی کے تحت تصاویر اب چہرے کے تاثرات کے ساتھ گفتگو بھی کرسکیں گی۔

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ کے محققین کی ایک ٹیم نے مصنوعی ذہانت کی ایک ایپلی کیشن تیار کی ہے ، نیا اے آئی سسٹم چہرے کے تاثرات والے لوگوں کی ساکن تصاویر سے ہائی ریزولوشن ویڈیوز بنا سکتا ہے ،یہ ٹیکنالوجی کسی بھی انسان اور آڈیو ٹریکس کی ساکت تصاویر کو حرکت پذیری میں تبدیل کرسکتی ہے ۔مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی اس ایپلی کیشن (واساون)کا استعمال کرتے ہوئے مائیکرو سافٹ کے محققین نے باقاعدہ تصاویر کو لوگوں کے چہرے کے اصل تاثرات کے ساتھ آڈیو ٹریکس کے ساتھ بولتے یا گاتے ہوئے دکھایا ہے ۔ ایک ویڈیو میں مونا لیزا کی مشہور زمانہ تصویر میں اسے ایک گانا گاتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں