ہائی بلڈ پریشر خواتین میں درد شقیقہ کا خطرہ بڑھا دیتا ہے
ایمسٹر ڈیم(نیٹ نیوز)محققین نے جریدے نیورولوجی میں رپورٹ کیا کہ ہائی بلڈ پریشر خواتین میں درد شقیقہ کی مشکلات بڑھا سکتا ہے ۔
خاص طور پر ہائی ڈائسٹولک بلڈ پریشر خواتین کو درد شقیقہ ہونے کے خطرے سے زیادہ منسلک ہے ۔ڈائیسٹولک پریشر بلڈ پریشر میں دوسرا عنصر ہے اور اس وقت ہوتا ہے جب دل دو دھڑکنوں کے درمیان آرام کی حالت میں ہوتا ہے ۔تحقیق سے پتا چلا ہے کہ دل کی صحت سے متعلق دیگر خطرے کے عوامل درد شقیقہ کے خطرے کو بڑھاتے نظر نہیں آتے حالانکہ درد شقیقہ کو فالج، ہارٹ اٹیک یا دل کی بیماری کے زیادہ امکانات سے جوڑا گیا ہے ۔نیدرلینڈز میں ایراسمس ایم سی یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کے پروفیسر اور محقق اینٹونیٹ ماسن وین ڈین برنک نے کہا کہ ہمارے مطالعے میں صرف ہائی ڈائاسٹولک بلڈ پریشر والی خواتین شرکاء میں درد شقیقہ کے بڑھتے ہوئے امکانات پائے گئے ۔