وہیل کے ساتھ تیراکی کرنیوالے غوطہ خور کی ویڈیو وائرل
مالی(نیٹ نیوز) ایک غوطہ خور نے سوشل میڈیا پر اپنا ایک حالیہ ناقابل فراموش واقعہ شیئر کیا جس میں مالدیپ کے پانیوں میں مہم جوئی کے دوران اسے ایک شاندار نیلی وہیل کے ساتھ تیراکی کا ‘اعزاز’ حاصل ہوا۔
اس یادگار لمحے کو ویڈیو میں قید کیا گیا جو کہ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔فوٹیج ناظرین کو ایک صاف و شفاف پانی کے اندر ونڈر لینڈ میں لے جاتی ہے جہاں غوطہ خور وہیل کی دیوہیکل شکل کے ساتھ آسانی سے گلائیڈ کرتا دکھائی دے رہا ہے ۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لائکو نامی غوطہ خور وہیل کے شاندار پنکھوں کے قریب تیراکی کررہا ہے ۔ انسٹاگرام پر ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ‘زمین پر موجود سب سے بڑے جانور بلیو وہیل کے ساتھ میری زندگی کا بہترین لمحہ۔