ترکیہ میں بازنطینی دور کا موزیک دریافت

ترکیہ میں بازنطینی دور کا موزیک دریافت

اوردو(نیٹ نیوز) ماہرین آثار قدیمہ نے ترکیہ کے صوبہ اوردو میں سینٹ کانسٹینٹائن اور سینٹ ہیلینا کے لیے وقف بازنطینی چرچ کی کھدائی کے۔

 دوران ایک موزیک آرٹ دریافت کیا ہے ۔چرچ کو پہلی بار 2023 میں اوردو کے ضلع کرٹولس میں دریافت کیا گیا تھا جو قدیم زمانے میں پولیمونین (موجودہ ترک میونسیپیلیٹی فاٹسا) کے ڈائوسیس کے زائرین اور عبادت گزاروں کی خدمت کرتا تھا۔چرچ رومن شہنشاہ قسطنطین اول اور سینٹ ہیلینا کیلئے وقف تھا جو رومی سلطنت کی آگسٹا اور شہنشاہ کانسٹنٹائن اول کی والدہ تھیں۔ ثقافت اور سیاحت کے وزیر مہمت نوری ایرسوئے نے بتایا کہ موزیک آرٹ کو اوردو میوزیم ڈائریکٹوریٹ کے ماہرین آثار قدیمہ نے دریافت کیا اور یہ صوبہ اوردو میں پایا جانے والا پہلا اندرونی فرش پر بنایا جانے والا موزیک ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں