امریکا میں گم ہونے والا بچہ گھر کی چھت سے بازیاب

امریکا میں گم ہونے والا بچہ گھر کی چھت سے بازیاب

نیو یارک (نیٹ نیوز) امریکا میں گم ہوجانے والے بچے کو ایک ٹی وی نیوز کے ہیلی کاپٹر نے ڈھونڈ نکالا۔

 ٹی وی سٹیشن کے مطابق بچہ نیو یارک شہر میں اپنے گھر کی چھت پر کھیل رہا تھا۔ٹی وی سٹیشن نے بتایا کہ 9 سالہ لڑکا بروکلین میں واقع اپنی رہائش گاہ سے صبح تقریباً صبح سات بجے نکلا لیکن سکول نہ پہنچا،لڑکے کے والدین نے پولیس کو مطلع کیا جنہوں نے گمشدہ بچے کے متعلق تفصیلات شائع کیں۔ٹی وی سٹیشن نے جائے وقوعہ پر ایک ہیلی کاپٹر بھیجا تب ایک رپورٹر نے عمارت کی چھت پر لڑکے کو ڈھونڈ نکالا۔رپورٹر کا کہنا تھا کہ جب وہ اور ان کے پائلٹ عمارت کے گرد چکر لگا رہے تھے ، ہم نے دیکھا کہ چھت پر ایک کرسی پر کوئی بیٹھا ہوا ہے ۔ کیمرے کی مدد سے جب قریب سے دیکھا تو پیٹھا ہوا فرد گمشدہ بچے کی تفصیلات کے عین مطابق نکلا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں