فلورائیڈ اور بچوں میں ذہانت کی کمی کے درمیان تعلق کا انکشاف

فلورائیڈ اور بچوں میں ذہانت کی کمی کے درمیان تعلق کا انکشاف

ایٹلانٹا(نیٹ نیوز) امریکا کی ایک سرکاری رپورٹ میں یہ بتایا گیا ہے کہ پینے کے پانی میں دُگنی مقدار میں فلورائیڈ کی موجودگی بچوں میں ذہانت کی کمی سے تعلق رکھتی ہے ۔

ماضی میں شائع ایک تحقیق پر کیے جانے والے تجزیوں پر مبنی یہ رپورٹ پہلا موقع ہے جب کسی وفاقی ادارے نے اس بات کا تعین کیا ہے کہ بچوں میں فلورائیڈ کی زیادہ سطح اور کم آئی کیو کے درمیان تعلق ہے ۔یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن کے مطابق فلورائیڈ دانتوں کو مضبوط بناتا ہے اور معمول کی خرابی کے دوران ضائع ہونے والے معدنیات کی جگہ لے کر کیویٹیز کو کم کرتا ہے ۔یونیورسٹی آف فلوریڈا کے محقق ایشلے مالن کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں یہ رپورٹ اس خطرے کے بارے میں ہماری سمجھ کیلئے اہم ہے ۔انہوں نے اسے اپنی نوعیت کی سب سے سخت رپورٹ قرار دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں