بچی کے پیٹ سے کرکٹ گیند کے برابر بالوں کا گچھا برآمد

 بچی کے پیٹ سے کرکٹ گیند کے برابر بالوں کا گچھا برآمد

بنگلورو(نیٹ نیوز) بھارت میں ایک عجیب و غریب واقعے میں ڈاکٹرز نے پیٹ کے شدید درد میں مبتلا 8 سالہ بچی کے پیٹ سے کوئی ٹیومر نہیں بلکہ گیند کے برابر بالوں کا گچھا نکلا ہے ۔

 میڈیا کے مطابق یہ حیران کن واقعہ بنگلورو میں پیش آیا۔ 8 سالہ بچی کو بھوک نہ لگنے ، الٹیاں ہونے اور پیٹ میں شدید درد کی شکایت پر ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔الٹراساؤنڈ میں بچی کے پیٹ میں کسی گول چیز کی موجودگی کا انکشاف ہوا جسے ڈاکٹر نے کوئی ٹیومر یا زخم سمجھا اور آپریشن کا فیصلہ کیا۔ڈھائی گھنٹے کے آپریشن کے دوران بچی کے پیٹ سے بالوں کا گچھا برآمد ہوا جس کا سائز کرکٹ کی گیند کے برابر تھا۔ ڈاکٹرز نے اسے ایک نایاب اور انوکھا واقعہ قرار دیا۔بچی کے والدین نے بتایا کہ ان کی بیٹی کو بال کھانے کی عادت تھی اور بارہا کوشش کے باجود اس کی یہ عادت ختم نہیں کراسکے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں