ناروے کی شہزادی نے اپنے روحانی پیشوا سے شادی کرلی

 ناروے کی شہزادی نے اپنے روحانی پیشوا سے شادی کرلی

اوسلو(نیٹ نیوز)ناروے کے شاہی خاندان کی باغی شہزادی 52 سالہ مارتھا لوئیس نے اپنے روحانی پیشوا ڈیرک ویریٹ سے ساحل کے کنارے واقع ایک ہوٹل میں شادی کرینگی ، مارتھا لوئیس شاہی خاندان سے دستبردار ہوگئی تھیں ۔

مارتھا لوئیس کی پہلی شادی نارویجن مصنف ایری بیہن سے ہوئی تھی اور انکی 3 بیٹیاں ہیں۔تاہم دونوں کے درمیان 2016 میں طلاق ہوگئی تھی اور انکے شوہر نے طلاق کے 3 سال بعد خودکشی کر لی تھی۔مارتھا لوئیس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جون 2020 میں منگنی کا اعلان کیاتھا ،گزشتہ روز ساحل کے قریب ہوٹل میں یہ دونوں خود ساختہ روحانی شخصیات نے شادی کرلی ،کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے ڈیرک ویریٹ قیمتی سونے کے تمغے بیچتے ہیں ، اورانکا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ اپنے پہلے جنم میں فرعون تھے اور مارتھا کوئیس ان کی بیوی تھیں اور آج ہم نے شادی کرکے اپنے سابق منتوں کی تجدید کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں