زندگی کی ارتقاء کے راز رکھنے والی حیات دریافت

زندگی کی ارتقاء کے راز رکھنے والی حیات دریافت

کیلیفورنیا(نیٹ نیوز)سائنسدانوں نے کثیر خلوی حیاتیات کی ایک پراسرار نئی قسم دریافت کی ہے جو خوردبینی زندگی کی شکلوں کے ارتقاء اور ممکنہ طور پر زمین پر موجود ابتدائی جانوروں کے رازوں کے بارے میں نئی بصیرت فراہم کرتی ہے ۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، برکلے کے محققین نے ایسٹرن سیئرا نیواڈا کی مونو جھیل کی گہرائی میں رہنے والے رازوں سے پردہ اٹھایا ہے جو ہمیں 65 کروڑ سال پہلے جانوروں کے ابتدائی دنوں کے متعلق مزید بتا سکتے ہیں۔جریدے ایم بائیو میں شائع ہونے والے مقالے میں پیش کی گئی تحقیق میں ایک نئی شوانوفلیگلیٹ نسل کی دریافت پر توجہ مرکوز کی گئی ہے جو مائیکروبائیوم کی میزبانی کرتی ہے ۔ نیا دریافت جاندار ایک چوانوفلیگلیٹ ہے ۔محققین کا ماننا ہے کہ نئی دریافت جانوروں اور بیکٹیریا کے درمیان تعلق کے بارے میں بصیرت فراہم کرے گی۔ جس کی وجہ سے سب سے پہلے انسانی مائکروبائیوم پیدا ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں